نوشہرہ ورکاں :ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت

نوشہرہ ورکاں :ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت

ایمرجنسی میں طبی سہولیات کافقدان، مریض خوار ،فوری اصلاح کی جائے :شہری

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت، ایمرجنسی میں طبی سہولیات کافقدان، مریض خوار ہونے لگے ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں میں ادویات کی مبینہ شدید قلت اور ایمرجنسی میں مریضوں کو مناسب طبی سہولیات نہ ملنے پر شہریوں میں تشویش بڑھ گئی، مریضوں اور لواحقین کے مطابق ہسپتال میں متعدد ضروری ادویات دستیاب نہیں جس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صورتحال اس وقت مزید پریشان کن ہو جاتی ہے جب ہسپتال میں مطلوبہ دوا موجود نہ ہو اور سرکاری پالیسی یا پابندی کے باعث ڈاکٹر باہر سے ادویات خریدنے کیلئے نسخے پر لکھنے سے بھی گریز کریں مریض کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں کہ ادویات کہاں سے حاصل کریں ۔شہریوں نے ایمرجنسی شعبے کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بعض اوقات ڈیوٹی پر موجود عملہ مریضوں کو فوری طور پر چیک کرنے کے بجائے موبائل فون کے استعمال میں مصروف دکھائی دیتا ہے جبکہ درجہ چہارم کے ملازم مریضوں کو اٹینڈ کرتے ہیں ایمرجنسی میں آنے والے مریض فوری طبی امداد کے مستحق ہوتے ہیں اور ایسے میں غفلت مریض کی صحت اور زندگی کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کے بیشتر افراد مہنگے نجی ہسپتالوں اور بازار سے ادویات خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ مریضوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا فوری ازسرنو جائزہ لیا جائے اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...