میٹل اینڈ سکریپ ایسوسی ایشن کا ون یونٹی ویژن کے اعزاز میں اکٹھ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)آر جی ایس میٹل اینڈ سکریپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ون یونٹی ویژن گروپ کے اعزاز میں پاور شو کا انعقاد کیا گیا
جس میں میٹل سے وابستہ مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیدار وں ، تاجر رہنماؤں اور بڑی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹل سیکٹر کے تاجروں کی اکثریت ون یونٹی ویژن گروپ کے ساتھ کھڑی ہے اور چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں گروپ کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میٹل سیکٹر کے تاجر کسی بھی غیر قانونی یا جعلی تنظیم کو اپنے مینڈیٹ پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments