ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس نے بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا
راہوالی (نامہ نگار )ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے صدر شہزاد سیال، مظفر احمد چیمہ کی قیادت میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس انتخابات 2026 میں بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا،
ڈی ایچ اے گوجرانوالہ ڈیلرز کمیونٹی نے چودھری سیال احمد کی جانب سے بزنس گروپ کے رہنماؤں چیئرمین رانا ناصر محمود،قائد بزنس گروپ شیخ عامر رحمن،امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر اے کلاس طارق محمود وڑائچ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اس موقع پر رانا ناصر محمود ،شیخ عامر رحمن ، طارق محمودوڑائچ ، مظفر احمدچیمہ،شہزاد سیال نے بھی خطاب کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments