شہر میں نیم حکیم ،عطائی ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ

شہر میں نیم حکیم ،عطائی ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ

جعلی ادویات بھی فروخت ، ہیلتھ کیئر کمیشن اور ہیلتھ اتھارٹی کی خاموشی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں نیم حکیم اور عطائیوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ،ہیلتھ کیئر کمیشن اور ہیلتھ اتھارٹی نے خاموشی اختیار کرلی جبکہ اتائی ڈاکٹروں کے کلینک اور جعلی حکیموں سے منتھلیاں لینے والے پرائیویٹ گروہ متحرک ہوگئے ،غیر قانونی میڈیکل سٹوروں پر جان لیوا جعلی ادویات کی بھی کھلے عام فروخت جاری ، گوجرانوالہ اور گردونواح کے علاقوں میں شہری مثانہ ،گردے ،جگر جیسے مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ۔ گلی محلوں میں واقع عطائیوں کے کلینکوں پر جانوروں کو لگائے جانیوالے انجکشنوں کا انسانوں پر استعمال کا سلسلہ جاری ہے ، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اور محکمہ صحت کے حکام بے بس ہوگئے جبکہ ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے ۔بعض ڈرگ انسپکٹروں کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے خفیہ اداروں نے بھی مانیٹرنگ شروع کردی تاہم پرائیویٹ گروہ جعلی ڈاکٹرز اور سرجنسز کو بلیک میل کرنے کیلئے متحرک ہیں ۔ذرائع کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے شہری حلقہ اور تحصیلوں میں تعینات 7ڈرگ انسپکٹروں نے چند درجن کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کئے جن میں تین کی ایف آئی آر درج کر ائیں جبکہ متعدد عطائیوں اور میڈیکل سٹوروں کے مالکان سے ملی بھگت کرکے وارننگ نوٹس دے کر چھوڑ دیا اور 50عطائیوں کیخلاف کیسز ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ بھیج د ئیے ۔ چیئرمین بورڈ ، ڈی ایچ او اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی مبینہ عدم توجہ کے باعث عطائیوں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہوسکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...