سیالکوٹ:چنگ چی رکشوں کی بھرمار ، ٹریفک کی روانی متاثر

سیالکوٹ:چنگ چی رکشوں کی  بھرمار ، ٹریفک کی روانی متاثر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سردار بیگم چوک اور چوک علامہ اقبال اﷲ مالک کے باہر چنگ چی رکشوں کی بھرمار نے ٹریفک کی روانی متاثر کر دی۔

رکشوں کے بے ہنگم کھڑے ہونے کے باعث شہریوں، راہگیروں اور دیگر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی توجہ صرف چالان کرنے تک محدود نظر آتی ہے ، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور تجاوزات کے خاتمے پر مطلوبہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ڈی پی او اور ٹریفک پولیس حکام سردار بیگم چوک اور چوک علامہ اقبال اﷲ مالک کے باہر ٹریفک کی صورتحال کا فوری نوٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...