ترقیاتی کا موں میں معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے :نواز چوہان

ترقیاتی کا موں میں معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے :نواز چوہان

حلقہ پی پی 62کا دورہ ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ، اہل علاقہ کے مسائل سنے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز چوہان کا میاں سانسی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور اہل علاقہ کے مسائل سنے ، رکن صوبائی اسمبلی پی پی 62 حاجی نواز چوہان نے میاں سانسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، دورے کا بنیادی مقصد کام کے معیار اور رفتاری کا خود معائنہ کرنا تھا۔اس موقع پر سابق چیئرمین اعجاز بٹ، ایوب بٹ اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے ، جنہوں نے حاجی نواز چوہان کو درپیش مقامی مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا۔حاجی نواز چوہان نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کنٹریکٹر میٹریل اور کام سے متعلقہ علاقہ مکینوں کے تمام تحفظات و مسائل کو فوری حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے مکمل ہونے پر اہل علاقہ کے دیرینہ مطالبات پورے ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...