خرم دستگیر اور عمران خالد بٹ کا زیر تعمیر ماڈل قبرستان کا دورہ
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان اور ایم پی اے عمران خالد بٹ کا زیر تعمیر ماڈل قبرستان کا دورہ،سیوریج و دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان اور ایم پی اے عمران خالد بٹ نے اپنے انتخابی حلقہ حیدری انڈر پاس پر زیر تعمیر ماڈل قبرستان کا دورہ کیا اور قبرستان میں سیوریج سسٹم سمیت دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی فنڈز سے ماڈل قبرستان تعمیر ہو رہا ہے ۔شہر میں قائم قبرستانوں میں جگہ کی قلت ہوچکی تھی جس کے پیش نظر حیدری انڈر پاس پر ماڈل قبرستان تعمیر کیا جارہا ہے ۔قبرستان میں سیوریج لائنیں اور مٹی ڈالنے کا کام جلد شروع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments