مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں :اقبال چٹھہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام اور بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ ختم کی جائے
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )حلقہ پی پی36کے سینئرسیاستدان چودھری محمداقبال چٹھہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ،مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کی قوتِ خرید کو متاثر کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لانے اور بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments