پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ سے کاروبار چلانا مشکل :وقاص مرزا
گجرات(سٹی رپورٹر )سابق صدر گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز محمد وقاص مرزا نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ سے بزنس کمیونٹی مسائل کا شکار پروڈکشن میں استحکام نہ ہو نے کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے ان کاکہنا تھا کہ
حکومت مسلسل مہنگائی میں اضافہ اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے جس کے باعث ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے اور عام آدمی کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے ، پٹر ولیم لیوی کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں وہ تو کم کی جاسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments