پی ٹی آئی پنجاب کے صدر احمد چٹھہ کی حویلی پر چھاپہ ،5افراد گرفتار
احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا ) تحریک انصاف کی طرف سے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے گرفتاریوں کا عمل شروع ہو گیا۔۔۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدرمحمد احمد چٹھہ کی حویلی پر پولیس کا ریڈ دو بزرگ شہریوں سمیت 5افراد گرفتار کر لئے ۔تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے سٹریٹ مومنٹ کا اعلان کیا گیا جس پر حکومت کی طرف سے دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ۔تحریک انصاف پنجاب کے صدر محمد احمد چٹھہ کی حویلی پر پولیس نے ریڈ کرتے ہوئے 5افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا جن میں دو بزرگ شہری بھی شامل ہیں ۔ پولیس کی طرف سے گرفتاریوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments