سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ملکوال عدنان محمود چودھری کے سسر انتقال کر گئے
ملکوال(نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران ملکوال کے سینئرنائب صدر عدنان محمود چودھری کے سسر چودھری محمد اشرف باگڑی پنڈ دادن خان میں انتقال کرگئے۔
پریس کلب ملکوال کے صدر رانا سلیم بوسال کی قیادت میں وفد نے پنڈ دادن خان میں لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وفد میں طارق محمود بھٹی، رانا نعیم، رانا عظیم، ابوذر بٹ، نسیم اکمل ، چودھری عمر، رانا آصف، خرم بیگ، شاہد محمود عاطف، چودھری زبیر اور راؤ مون شامل تھے ۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران ملکوال کے سیکرٹری زاہد محمود ، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، شیخ آصف شکور جبکہ مرکزی رہنما سنی علما کونسل راؤ اشرف جاوید حسینی،مولانا ممتاز سعد ، چودھری مظفر ایڈووکیٹ اور محمد اظہر نیاریہ بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments