شیش محل پر سیوریج نالہ منصوبہ ختم ہونے پر تشویش
سڑک توڑنے کے بعد دوبارہ تعمیر نہ کرنے سے اہل علاقہ مشکلات کا شکار
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیر مٹھا روڈ، جناح کالونی اور ماڈل کالونی کے درمیان واقع شیش محل والا روڈ پر سیوریج نالہ بنانے کا منصوبہ مبینہ طور پر ختم ہونے کی اطلاعات پر اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، اس منصوبے کے نام پر سڑک توڑنے کے بعد دوبارہ تعمیر نہ کیے جانے سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ سڑک کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث آمدورفت میں دشواری کے ساتھ شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیوریج نالہ بنانے کے لیے سڑک کو توڑا گیا۔ ٹوٹی ہوئی سڑک پر گڑھے اور اکھڑی ہوئی سطح حادثات کا سبب بن سکتی ہے جبکہ پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نالہ کے منصوبہ کو ختم نہ کیا جائے اور فوری طور پر سڑک کی حالت کا جائزہ لے کر اسے پہلے والی حالت میں بحال کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments