پٹرول پر 100روپے ریلیف،رجسٹریشن پر شہریوں کا شکوہ

پٹرول پر 100روپے ریلیف،رجسٹریشن پر شہریوں کا شکوہ

پیچیدہ طریقہ کار سے گزرنے کے بجائے یکساں 50روپے لیوی کم کی جائے :شہری

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )حکومت کی جانب سے پٹرول پر 100روپے کی سبسڈی کے اعلان پر شہریوں کے گلے شکوے ،رجسٹریشن اور پیچیدہ طریقہ کار سے گزرنے کے بجائے سب کیلئے یکساں 50 روپے لیوی کم کی جائے ، حقیقی ریلیف دیا جائے ۔ سروے کے دوران شہریوں نے حکومت کے اعلان کردہ 100 روپے ریلیف کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، بجلی کے بھاری بلوں، اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں اور پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے اخراجات سے پریشان ہے ،ایسے میں اگر ریلیف بھی پیچیدہ طریقہ کار اور رجسٹریشن جیسے مراحل سے مشروط کردیا جائے تو مستحق شہریوں کے لیے اس سے فائدہ اٹھانا مزید مشکل ہوسکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت اگر واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو سب سے آسان اور شفاف طریقہ یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں براہ راست کمی کی جائے ،اگر 125 سے 135 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے تو اس میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کرکے قیمت میں براہ راست ریلیف دیا جائے ۔ حقیقی ریلیف وہی ہے جو پٹرول پمپ پر قیمت کم ہونے کی صورت میں ہر شخص کو فوری طور پر ملے نہ کہ ایسا نظام جس میں پہلے شہری کو مختلف مراحل سے گزرنا پڑے ۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریلیف کے ایسے طریقہ کار اختیار کیے جائیں جو سادہ، براہ راست، شفاف اور سب کے لیے یکساں ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...