ڈسکہ میں نصب فلٹریشن پلانٹ زبوں حالی کا شکار

 ڈسکہ میں نصب فلٹریشن پلانٹ زبوں حالی کا شکار

فلٹر تبدیل نہ ہونے سے علاقہ مکین آلودہ پانی پینے پر مجبور،اصلاح کا مطالبہ

ڈسکہ(نامہ نگار )شہر میں نصب فلٹریشن پلانٹ زبوں حالی کا شکار ،فلٹر تبدیل نہ ہونے سے علاقہ مکین آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ، سابق دور اقتدار میں علاقہ مکینوں کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے تھے ، فلٹریشن پلانٹس کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹ زبوں حالی کا شکار ہو گئے ، فلٹریشن پلانٹ پر پانی بھرنے کیلئے آئے ہوئے علاقہ مکین فلٹریشن پلانٹ کی ٹونٹیوں کے نیچے کین رکھ کر کھڑے رہتے ہیں ،فلٹر تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے پانی بہت کم مقدار میں آتا ہے اور ایک کین کو بھرنے میں کئی منٹ صرف ہو جاتے ہیں اور بعض دفعہ فلٹر پلانٹ سے آلودہ پانی بھی آجاتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات کر چکے ہیں مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ، علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...