علی پورچٹھہ:سیوریج نالے کی پلی زیر تعمیر ، گندا پانی جمع

علی پورچٹھہ:سیوریج نالے کی پلی زیر تعمیر ، گندا پانی جمع

ریلوے لائن کیساتھ پانی جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ،شہریوں کا فوری اصلاح کا مطالبہ

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )ریلوے پھاٹک پر سیوریج نالے کی پلی 3 ماہ سے زیر تعمیر ،ریلوے لائن کے ساتھ گندا پانی جمع ہونے لگا ۔ ریلوے پھاٹک کے قریب واقع سیوریج نالے کی پلی تقریباً 25 سال قبل تعمیر کی گئی تھی جو بیٹھ جانے اور نکاسی آب کا راستہ بند ہونے کے باعث ناکارہ ہوگئی تھی۔ محلہ اسلام اور ملحقہ آبادیوں، گلیوں، بازاروں اور مرکزی راستوں میں سیوریج اور بارش کا پانی جمع رہنے سے شہریوں کو طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا تھا۔شہریوں کے مطابق مسئلے کے مستقل حل کیلئے تقریباً تین ماہ قبل پلی کی تعمیر نو شروع کی گئی تاہم مبینہ ناقص تعمیراتی میٹریل اور تعمیراتی معیار سے متعلق شکایات کے باعث پلی کو مسمار کرکے دوبارہ تعمیر کیا جاچکا ہے ۔ اب تعمیر شدہ حصہ ایک مرتبہ پھر دھنس گیا اور پلی میں شگاف پڑنے سے تعمیراتی معیار پر سوالات اٹھ رہے ہیں ، طویل عرصے سے بند سیوریج سے گندا پانی ریلوے لائن کے ساتھ جوہڑ کی شکل اختیار کرچکا ہے جس سے قریبی آبادی کے مکینوں، دکانداروں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...