پنڈی بھٹیاں :ڈمپر رکشہ کو روندتا د کانوں میں گھس گیا

پنڈی بھٹیاں :ڈمپر رکشہ کو روندتا د کانوں میں گھس گیا

مسافروں نے رکشہ سے چھلانگیں لگا کر جان بچائی،تاجروں کو بھاری نقصان

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )بائی پاس چوک میں پٹرولنگ چوکی سے چند قدم کے فاصلے تیز رفتار ڈمپر چنگ چی رکشہ کو روندتا ہوا د کانوں میں گھس گیا، چنگ چی کے مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی، ڈمپر کے ٹکرانے سے د کانیں گر گئیں جس سے تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ۔عینی شاہد ین کے مطابق تیز رفتار ڈمپر کو مبینہ طور پر ڈرائیور کے بجائے کنڈیکٹر چلار ہاتھا،اوور سپیڈ ہونے سے وہ سٹیرنگ پر قابو نہ رکھ سکا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوک بائی پاس پر ہی پٹرولنگ پولیس کی چوکی قائم ہے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی دن رات چوک میں موجود ہوتے ہیں،پولیس کے دونوں شعبے دن رات مبینہ طور پر ٹریفک کی چیکنگ کرتے ہیں لیکن ڈمپر ڈرائیورز کو کو کو ئی پوچھنے والا نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...