حافظ آباد:جنسی تشدد اور ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )جنسی تشدد اور ہراسگی کے واقعات کی روک تھام اور خواتین و بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حافظ آباد پولیس نے ضلع بھر میں7روزہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔
سکولوں اور کالجوں میں آگاہی واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں طلبہ و طالبات کو آن لائن بلیک میلنگ، سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال، گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments