وزیرآباد :بارش اور تیز ہواؤں سے دھان کی فصل زمین بوس
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بارش اور تیز ہواؤں سے دھان کی فصل زمین بوس ہو گئی ۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں دھان کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا جس سے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ متاثرہ کھیتوں میں فصل کا جھاڑ کم ہونے اور پیداوار میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ کاشتکاروں کے مطابق فصل کے گرنے سے نہ صرف دانے کے معیار پر اثر پڑ سکتا ہے بلکہ کٹائی کے دوران بھی اضافی محنت اور اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments