عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ،نائب تحصیلدار ڈسکہ محمود جاوید باگڑی معطل
ڈسکہ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر نائب تحصیلدار ڈسکہ محمود جاوید باگڑی کو معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نائب تحصیلدار محمود جاوید باگڑی نے سول کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو رجسٹریاں رجسٹرڈ کیں جس پر معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آیاڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر نائب تحصیلدار کو سرنڈر کیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے نائب تحصیلدار کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی سفارش بھی کی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments