ٹریکٹر ٹرالی ٹکرانے سے ٹوٹنے والے تار نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی وجہ سے بجلی کا تار ٹوٹ کر موٹر سائیکل سوار کی گردن میں پھنس گیا جس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جیٹھی کے کا رہائشی عمیر کا بھائی زبیر سمبڑیال موڑ سے واپس گاؤں جارہا تھا کہ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی انتہائی تیز رفتاری سے جارہی تھی،ٹکر ا کر روڈ پر لٹکتا بجلی کا تار ٹوٹ گیا اورتار موٹر سائیکل سوار زبیر کے گلے میں پھنس گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments