سمبڑیال :نوجوان کی پراسرار موت ،لاش ہسپتال سے برآمد

 سمبڑیال :نوجوان کی پراسرار موت ،لاش ہسپتال سے برآمد

عثمان نے فون پرعبد اللہ کوبلڈ پریشرلو ہونے پر ہسپتال پہنچانے کا بتایا،مقدمہ درج

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )نوجوان کی پراسرار موت معمہ بن گئی ۔ اہل خانہ کی پو لیس کو درخواست کے مطابق اڈا بیگووالہ کے رہائشی محمد سعید فیملی ممبران اور21سالہ بیٹے عبداﷲ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے ،بعدازاں ہم سب کمروں میں سونے چلے گئے ،علی الصبح تقریبا ً5:30بجے دوسرے بیٹے عبدالرحمن کے نمبر پرعثمان آرائیں سکنہ نواں پنڈ کے نمبر سے کال آئی کہ آپ کے بیٹے عبداﷲ کا بلڈ پریشر لوہوگیا اورہم اسے کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد لے کر آئے ہیں، ہم بیگووالہ سے وزیرآباد ہسپتال پہنچے تو وہاں پر اطلاع دینے والا عثمان غائب تھا اور عبداﷲ کی لاش پڑی تھی، ہم عثمان کے نمبر پر کال کرتے رہے تو وہ ٹال مٹول کرتا رہا اوربعد میں نمبر بند کردیا ، ہمیں خدشہ ہے کہ عبداﷲ کوقتل کیا گیا ہے ۔تھانہ بیگووالہ پولیس نے محمد سعید کی درخواست پر عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...