چور رکشوں سے بیٹریاں اتارکر لے گئے

چور رکشوں سے بیٹریاں اتارکر لے گئے

کامونکے(تحصیل رپورٹر)وارداتوں میں قیمتی چیزیں چُرا لی گئیں۔ محلہ تیل پورہ کا زبیر علی گھر کے باہر اپنے دو رکشے کھڑے کرکے اندر چلا گیا۔۔۔

 تو نامعلوم چور اس کی غیر موجودگی میں بیٹریاں اور دیگر سپیئر پارٹس چوری کرکے لے گئے ۔محلہ اسلام آباد کے محمد وقار کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور بجلی کا سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ سادھوکی کے نور عالم کے گھر کا سوئی گیس میٹر چوری ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...