گوجرہ میں کنویں کا ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق
محمد یوسف پرانے کنویں کو اینٹیں لگا رہا تھا اچانک اینٹیں اور مٹی آ گری
گوجرہ (نمائندہ دُنیا )جھنگ روڈ پر پرانے کنویں کی مرمت کے دوران ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ چک نمبر 436 ج ب کا رہائشی محمد یوسف پرانے کنویں کو اینٹیں لگا رہا تھا کہ اچانک کنویں کی اینٹیں اور مٹی اس پر آ گری، جس کے نتیجے میں وہ ملبے تلے دب گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مقامی افراد کی مدد سے محمد یوسف کو ملبے سے نکالا، تاہم وہ دم توڑ چکا تھا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments