ٹریفک وارڈن نے بروقت طبی امداد دیکر شہری کی جان بچا لی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن نے بروقت طبی امداد دیتے ہوئے شہری کی جان بچا لی۔
بتایا گیا ہے کہ گند ے نالے کے قریب دل کی تکلیف کے باعث موٹر سائیکل سوار اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا جبکہ موقع پر موجود ٹریفک وارڈن آفتاب نواز اور ٹریفک اسسٹنٹ عبداللہ نے فوری طور پر CPR فراہم کی جس کے بعد متاثرہ شخص کو ہوش آ گیا۔ بعد ازاں طبی معائنے اور علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments