ڈسکہ:گدھا گاڑی سے گر کر 7سالہ بچہ جاں بحق
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )پل نہر ڈسکہ کے قریب گدھا گاڑی سے گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زبیر اپنے بھائیوں کے ہمراہ گدھا گاڑی پر چارا لانے جا رہا تھا کہ اچانک گر کر شدید زخمی ہوگیاحادثے کے بعد زخمی زبیر کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے بچے کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی جبکہ واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments