نواحی گاؤں کوٹ جہانگیر کے کھیتوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

نواحی گاؤں کوٹ جہانگیر کے کھیتوں  سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )نواحی گاؤں کوٹ جہانگیر کے کھیتوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

اہل دیہہ نے کھیتوں میں پڑی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ غازی اورنگزیب پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مختلف شواہد اکٹھے کئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...