پو لیس مقابلے ،2ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار
راہزنی ،موٹر سائیکل چوری ، منشیات کے 27مقدمات میں مطلوب دیما پکڑ ا گیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2ریکارڈ یافتہ ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ گرجاکھ کی حدود میں کارروائی کے دوران راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے 27 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث ملزم ندیم عرف دیما پولیس ریڈ کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہو گیا جسے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلی گئی۔دوسری کارروائی تھانہ دھلے پولیس نے کی جہاں منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم حماد نے مبینہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی کس دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments