دوسری بیٹی کی پیدائش کا امکان ، حاملہ بیوی پر تشدد
واپڈا ٹائون طیب منان کی جانب سے حمل ضائع کرنے کی کوشش ، مقدمہ درج
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ میں دوسری بیٹی کی پیدائش کا امکان ،شوہر کا حاملہ بیوی پر مبینہ تشدد،متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائشی امجد جاوید کی بیٹی (ع)کی شادی ڈیڑ ھ سال قبل واپڈا ٹائون کے رہائشی بزنس مین عبدالمنان کے بیٹے طیب منان کیساتھ ہوئی تھی ،جس میں سے ایک بیٹی پیدا ہوئی جبکہ (ع)دوبارہ پانچ ماہ کی حاملہ ہے ،گزشتہ روز طیب نے بیوی کا الٹرا سائونڈ کر ایا تو اس کو پتہ چلا کہ بیٹی پیدا ہونیوالی ہے جس پر طیب طیش میں آگیا اور اس نے گھر میں مبینہ طور پر دوسری بیٹی کی پیدائش کے خدشہ کے پیش نظر بیوی کا حملہ ضائع کرنے کی کوشش کی اور اس پر تشدد بھی کیا ،اس دوران شوہر نے اپنی پہلی بیٹی کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی جبکہ تشدد کے باعث خاتون شدید زخمی ہوگئی،اس بارے علم ہونے پر (ع)کے ورثا بھی پہنچ گئے جنہوں نے زخمی بیٹی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ۔تاہم پولیس نے ملزم کیخلاف امجد جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments