نوشہرہ ورکاں:میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ ،ادویات فراہم

 نوشہرہ ورکاں:میڈیکل کیمپ  میں آنکھوں کے مریضوں  کا معائنہ ،ادویات فراہم

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)مرسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ، سینئر آئی سرجن ڈاکٹر زبیر رسول چیمہ نے 150 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا جبکہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

کیمپ کے دوران سرپرست اعلیٰ حاجی میاں خلیل احمد،خالد نذیر مصطفائی نے انتظامات کی نگرانی کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری اطلاعات شہباز آشر پڈھیار نے بتایا کہ بانی ادارہ عمر دراز کالیا کی خصوصی کاوشوں سے ہر 15روز بعد فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...