کامونکے :راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا

کامونکے :راولپنڈی سے کراچی جانے  والی ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین کا انجن پٹڑی سے اُتر گیا جبکہ معجزانہ طور پر مسافر محفوظ رہے۔

گزشتہ صبح خبیر میل ڈاؤن ٹو راولپنڈی سے مسافروں کو لیکر کراچی جارہی تھی کہ موڑ ایمن آبادسٹیشن پر دوسری ٹرین کا کراس پڑنے کے باعث ریلوے حکام کی ہدایت پر خبیر میل کا ڈرائیور رفتار سست کرکے مین ٹریک کے بجائے ملحقہ پٹڑی سے ٹرین گزاررہا تھا کہ انجن پٹڑی سے اتر گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ،ریلوے انتظامیہ نے جدوجہد کرکے 4گھنٹے بعد ٹرین کو دوبارہ منزل کی جانب روانہ کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...