گنجان آباد سیالکوٹ وزیرآباد روڈ شہریوں کیلئے وبالِ جان
سکولوں ، کالجوں کے طلبہ، کاروباری مراکز میں آنے جانے والے غیر محفوظ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)گنجان آباد سیالکوٹ وزیرآباد روڈ شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا۔ سڑک کے دونوں اطراف قائم کمرشل پلازوں، مارکیٹوں، دکانوں اور دیگر کاروباری مراکز میں آنے جانے والے شہریوں کیلئے مناسب لائف سیفٹی اور ٹریفک حفاظتی انتظامات موجود نہیں۔ سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر ٹریفک کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ تیز رفتار گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر ٹریفک کے درمیان سڑک عبور کرنے والی خواتین، بچوں، بوڑھوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
آئے روز تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ سمبڑیال میں روڈ کے دونوں اطراف میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سکول اور کالجز بھی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں روزانہ سکول کے بچوں کو بھی خطرناک روڈ عبور کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، چیف انجینئر ہائی ویز پنجاب، متعلقہ ہائی وے حکام، ضلعی و مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اڈاسمبڑیال سے سیالکوٹ وزیر آباد روڈ کا فوری سروے کرایا جائے اور حساس مقامات پر زیبرا کراسنگ، سپیڈ بریکرز، ٹریفک سائنز، پیدل چلنے والوں کیلئے محفوظ راستوں کا انتظام کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments