ذاتی مفاد کیلئے ملزموں کو چھوڑ نے پر 3پو لیس اہلکار گرفتار

ذاتی مفاد کیلئے ملزموں کو  چھوڑ نے پر 3پو لیس اہلکار گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے محکمہ پولیس میں اختیارا ت سے تجاوز اور ذاتی مفاد کی خاطر ملزموں کو چھوڑنے کے الزام میں پولیس کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر ا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی اور تھانہ ایمن آباد کے ملازمین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ معاملے کی محکمانہ انکوائری بھی جاری ہے ۔گرفتار ہونے والوں میں تھانہ پیپلز کالونی کا محرر معظم، کانسٹیبل احسن رضا اور تھانہ ایمن آباد کا کانسٹیبل عاطف سہیل شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...