اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان اور چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نثار حسین جعفری نے ملاقات کی۔

 جس میں سندھ کے گڈز ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور حکومت سندھ کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسپیکر نے ٹرانسپورٹرز کے تمام جائز مطالبات اور حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ  مائی کلاچی روڈ پرگاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 17 ایکڑ زمین کی فراہمی پر پیش رفت ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...