گورنر سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے صدر سید مخدوم علی ریاض نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
جس میں پاک امریکا ثقافتی روابط، باہمی تعاون اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سید مخدوم علی ریاض نے گورنر کو پاک امریکا ثقافتی روابط کے فروغ اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments