گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر انتظامات

گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر انتظامات

عبادت کیلئے آنیوالوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے، خوش اخلاقی سے پیش آنیکی ہدایاتایس ایس پی آپریشز کا مختلف گرجا گھروں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی، اسلام آباد (این این آئی) گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی انتظامات، سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، عبادت کیلئے آنے والے افراد کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ادھر اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں موجود گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بھی فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...