سی پی او کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، اہم ہدایات جاری
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،غیاث گل
راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ متعلقہ افسران نے سی پی او کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کیلئے مربوط اور فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments