جنرل ہسپتال :عالمی یومِ اطفال تقریب، بچوں کو تحائف تقسیم

جنرل ہسپتال :عالمی یومِ اطفال تقریب، بچوں کو تحائف تقسیم

بہتر طبی سہولیات فراہمی بچوں کاحق،بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن نا گزیر:پرنسپل

لاہور( این این آئی)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا ہے کہ صحتمند بچے ہی صحتمند معاشرہ کی بنیاد ہوتے ہیں اور بچوں کی اچھی پرورش کیساتھ بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے ،بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن نا گزیر ہے ، بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر کے انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنا والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ اطفال کی مناسبت سے لاہور جنرل ہسپتال میں تقریب سے خطاب میں کیا۔ شرکانے عالمی یومِ اطفال کی خوشی میں کیک بھی کاٹا اور بچوں کوتحائف تقسیم کئے جس پر نونہالوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔

تقریب میں ڈاکٹر ارشد علوی، ڈاکٹر رابعہ نجم سمیت ہیلتھ پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور نرسز نے شرکت کی۔پروفیسر شاہد، پروفیسر حسن سلمان ملک اور ڈاکٹر حوریہ رحمان نے بچوں کی بیماریوں سے بچاؤ بارے آگاہی دیتے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی صحت وخوراک پر خصوصی نگاہ رکھیں۔ بدلتے موسم میں بچوں کو نمونیا، نزلہ زکام، اسہال اور دیگر متعدی امراض سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں صاف پانی کا استعمال اور پولیو، خسرہ و دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے ۔ بچے میں کسی بھی بیماری کی علامات ظاہر ہونے پراتائیوں یا ٹوٹکوں کی بجائے فوری قریبی سرکاری ہسپتال میں ماہر امراضِ اطفال (سپیشلسٹ ڈاکٹرز)سے رجوع کیا جائے ، ایل جی ایچ ایمرجنسی میں مریضوں کیلئے چوبیس گھنٹے (24/7)جدید طبی و تشخیصی سہولیات دستیاب ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...