جماعت اسلامی ملک میں انتظامی صوبوں کی تعداد بڑھانے کے حق میں ہے، طارق سلیم
اسلام آباد (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں انتظامی صوبوں کی تعداد بڑھانے کے حق میں ہے۔
تاہم اس مقصد کیلئے آئین میں دیے گئے طریقہ کار اور مناسب فریم ورک کو اختیار کرنا ضروری ہے، بلاول زرداری کا صوبوں کے قایم کے معاملے پر خون خرابے کی دھمکیاں دینا پیپلز پارٹی کی سابقہ روش دھر ے کے مترادف ہے، ملک میں انتظامی صوبوں کا قیام عوام کو بہتر انتظامی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی نظام کو موثر بنانے کیلئے ہونا چاہیے، نہ کہ اسے سیاسی مفادات کی نذر کیا جائے، انھوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی ضرور ہوئی ہے، تاہم حالیہ بحران کے دوران آئل کمپنیوں نے ناجائز منافع کمایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments