ساؤتھ پنجاب سکاؤٹس ریور رائن 2026 ہائیک کامیابی سے مکمل
ملتان (وقائع نگار خصوصی)سیکرٹری پنجاب بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی کی ہدایت پر ڈویژنل بوائے سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر ملتان کے تعاون سے ملتان سکاؤٹ اوپن گروپ اور محمدی سکاؤٹ اوپن گروپ کے زیر اہتمام آل ساؤتھ پنجاب سکاؤٹس ریور رائن 2026 کے سلسلے میں ایک روزہ ہائیک منعقد ہوئی۔
جو ‘‘ایکسپلور دی نیچر’’ کے عنوان سے تاریخی دربار حضرت شیخ سادن شہیدؒ سے شروع ہوکر دریائے چناب کے کنارے ہیڈ محمد والا پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔ہائیک میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے سکاؤٹس سمیت یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ایمرسن یونیورسٹی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن شاہ رکن عالم کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments