وہاڑی،محفل میلاد مصطفیٰ ؐ،علامہ ناصر مدنی کی خصوصی شرکت

وہاڑی،محفل میلاد مصطفیٰ ؐ،علامہ ناصر مدنی کی خصوصی شرکت

مقامی نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت ؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے علامہ ناصر مدنی کی دستار بندی بھی کی گئی، ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) مرکزی میلاد کمیٹی وہاڑی کے زیر اہتمام حاجی عابد زرگر کی رہائش گاہ، گلی نمبر ایک مدینہ کالونی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ؐ کا انعقاد کیا گیا، جس میں انٹرنیشنل خطیب پاکستان علامہ مولانا ناصر مدنی نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں مقامی نعت خوانوں، مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری مظہر فرید نے حاصل کی، جبکہ نقابت کے فرائض راؤ سجاد قادری نے انجام دیے ۔ اس موقع پر نعت خوان محسن رضا سعیدی، محمد امین قادری، مجاہد علی شاہ اور یاسر اقبال فریدی نے بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ ناصر مدنی نے اصلاحی خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی ؐ پر عمل کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔ محفل کے بانی حاجی عابد زرگر نے اپنے بھائیوں مجاہد علی زرگر اور ساجد علی زرگر کے ہمراہ علامہ ناصر مدنی کی دستار بندی بھی کی۔تقریب میں صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی چوہدری طاہر شریف گجر، جنرل سیکرٹری حاجی جاوید اقبال، سینئر نائب صدر چوہدری محمد شفیق، نائب صدر مرزا جعفر مغل، سابق کونسلر حاجی جمیل گجر، ہدایت اللہ گجر، چوہدری خالد حسین گجر اور احسان اللہ تارڑ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ آخر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...