پروفیسر ڈاکٹر اجمل نے ایم سی پی ایس کی ڈگری حاصل کرلی
سی پی ایس پی کے 59ویں کانووکیشن میں نمایاں کامیابی پر ڈگری سے نوازا گیا
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرِ امراضِ چشم اطفال اور چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کے 59ویں کانووکیشن میں ایم سی پی ایس ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن (ایچ پی ای) کی ڈگری حاصل کرلی۔گزشتہ روز سی پی ایس پی کے ریجنل سینٹر ملتان میں منعقدہ کانووکیشن کے دوران انہیں دو سالہ ایم سی پی ایس (ایچ پی ای) کا امتحان نمایاں کامیابی سے پاس کرنے پر ڈگری دی گئی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری نے کہا کہ یہ کامیابی مستقبل کے ڈاکٹروں کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔ اس سے ان کی تدریسی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی اور طبی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ کامیابی حاصل ہوئی، جس پر وہ اپنے اہلِ خانہ، اساتذہ، طبی رہنماؤں اور ساتھیوں کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طب کے شعبے میں علاج معالجے کے ساتھ معیاری تعلیم اور تربیت بھی بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments