صارفین کے مسائل ترجیحاََ حل کئے جائیں،مشتاق اٹھنگل
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل خانیوال مشتاق احمد اٹھنگل نے کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹر خانیوال کا دورہ کیا۔
اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔انہوں نے سنٹر میں عملے کی کارکردگی، صارفین کی رہنمائی اور شکایات بروقت نمٹانے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر سنی جائیں اور ان کا فوری، مؤثر اور میرٹ پر ازالہ یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments