گوجرانوالہ ٹرانزٹ کوریڈور اہم ترقیاتی منصوبہ ہے :کمشنر

گوجرانوالہ ٹرانزٹ کوریڈور اہم ترقیاتی منصوبہ ہے :کمشنر

تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ کاری، ذمہ داری کیساتھ کام کرنا ہوگا:محمد علی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور ایک اہم ترقیاتی منصوبہ ہے ، جس کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ کاری، مؤثر حکمت عملی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کی روانی اور سروس روڈ کی بحالی کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے ۔وہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور کی تعمیراتی پیش رفت، یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی اور سروس روڈ کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ایم ڈی واسا، گیپکو حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرؤف نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت اور مختلف محکموں سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں منصوبے کے تعمیراتی مقامات پر حفاظتی انتظامات، بجلی کے کھمبوں اور فیڈرز کی منتقلی، واسا کی فورس مین لائن کی تنصیب اور سروس روڈ کی بحالی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی مقامات پر شہریوں اور ٹریفک کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ریفلیکٹیو ٹیپ نصب کی جائے۔ تاکہ رات کے اوقات میں بھی شہریوں کو تعمیراتی سرگرمیوں اور ممکنہ رکاوٹوں سے بروقت آگاہی حاصل ہو سکے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گیپکو کی جانب سے بجلی کے کھمبوں اور فیڈرز کی منتقلی کے لیے سروے اور ڈرائنگز کی تیاری کا عمل بھی زیرِ غور ہے ، تاکہ تعمیراتی کام میں بجلی کی تنصیبات رکاوٹ نہ بنیں اور یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی بروقت مکمل کی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...