سرکاری ریٹ نظرانداز، برائلر گوشت 700 روپے کلو ہوگیا، شہری خریدنے پر مجبور

سرکاری ریٹ نظرانداز، برائلر گوشت 700 روپے کلو ہوگیا، شہری خریدنے پر مجبور

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر چکن کی قیمت 613روپے فی کلوکی دھڑلے خلاف ورزی، ریٹ لسٹیں نمائشی بن گئیں ‘شہر بھر میںکہیں سرکاری ریٹ پر برائلر مرغی کا گوشت نہیں بیچا رہا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے ۔ دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز کر کے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر لئے ۔دکاندار برائلر مرغی کا گوشت 680روپے سے 700روپے فی کلوجبکہ زندہ مرغی 520روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث چکن عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا ، شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 613روپے فی کلو گرام مقرر کی ہے لیکن دکاندار 680سے 700روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 423روپے فی کلو گرام ہے دکاندار 520روپے فی کلو گرام کے حساب سے زندگی مر غی فروخت کر رہے ہیں ۔دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کر کے اپنی من مرضی کے ریٹ پر برائلر مرغی کا گوشت فروخت کر رہا ہے ۔جس کے باعث عام آدمی کیلئے چکن خریدنا اور کھانا مشکل ہو گیا ہے ۔

دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ تو آویزاں کی ہوئی ہے تاہم گوجرانوالہ شہر میں کسی بھی جگہ انتظامیہ کے مقرر کردہ ریٹ پرگوشت نہیں مل رہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے ، سرکاری نرخ پر مرغی کے گوشت کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اس حساب سے انہیں پولٹری فامرز سے برائلر مرغی نہیں مل رہی ،جس پر وہ کیسے سرکاری نرخ پر فروخت کر سکتے ہیں، جب ہمیں مرغی پولٹری فارمرز سے سستی ملے گی تو ہم بھی ریٹ کم کر دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...