انسانیت کی خدمت عبادت اور سرخروئی ہے :راحیلہ اشرف
مخیر حضرات غریبوں، مستحقین کی مدد اپنا فرض سمجھیں:عہدیدار دیا ویلفیئر آرگنائزیشن
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا) دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عبادت ہے اور جو شخص دکھی انسانیت کے کام آتا ہے اﷲ تبارک وتعالیٰ اسے دنیا وآخرت میں سرخرو کرتا ہے ، آج کے دور میں جہاں مہنگائی ،بے روزگاری او ر پریشانیوں نے عام آدمی کو گھیر رکھا ہے وہاں صاحب حیثیت لوگوں کو چاہیے کہ وہ غریبوں ،یتیموں ،بیواؤں اور مستحق افراد کی مدد کو اپنا فرض سمجھیں صرف نماز، روزہ ہی عبادت نہیں بلکہ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا، کسی بیمار کا علاج و معالجہ کرونا اور کسی مجبور کی مدد کرنا بھی سب سے بڑی عبادت ہے ۔ اﷲ کا شکر ہے دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دیا ویلفیئر ہسپتا ل میں مریضوں کا مفت چیک اپ، مفت ادویات، اور مفت ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے دیا ویلفیئر ہسپتال کے چھ سال مکمل ہونے پر ہیموفیلیا مریضوں کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری اسماء اشرف کے علاوہ نرسنگ سٹا ف اور مارکیٹنگ ٹیم بھی موجود تھی۔
راحیلہ اشرف نے کہا کہ زندگی کے تمام کام اﷲ کی رضا کے لیے کئے جائیں،معاشرے کے لیے اﷲ کی مخلوق کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں، دوسروں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے مشقت کرنے والا اﷲ کا دوست ہے ۔ ہیمو فیلیا مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ دیا ویلفیئر ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرکے لوگوں کوجوسہولیات فراہم کررہاہے وہ قابل تحسین ہیں، ہیمو فیلیامرض میں مبتلا ننھے منے بچوں کے والدین نے کہا کہ دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کا عزم ہے کہ انسانیت کی خدمت، محبت اور فلاح کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments