آئی جی کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ، منصوبوں کا جائزہ
شہریوں کے تحفظ اور بہتر پولیسنگ کیلئے مستعد، مطمئن اور مو ثر فورس ناگزیر، سہیل چودھری
اسلام آباد (این این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں زیرِتعمیر رہائشی بیرکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی جی نے پولیس افسران و جوانوں کی رہائشی بیرکس میں جاری تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کام کا ازخود جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔ کام کی رفتار اور معیار پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کو بہتر، صاف ستھرا اور معیاری رہائشی ماحول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ بہتر سہولیات سے فورس کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔ بعدازاں آئی جی نے اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مختلف امور کے سلسلے میں پیش ہونے والے پولیس افسران کی درخواستیں خود سنیں اور ان پر مناسب احکامات جاری کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments