آئی بی سی سی ،یکم جنوری سے تعلیمی اسناد کی تصدیق آن لائن ہوگی

آئی بی سی سی ،یکم جنوری سے تعلیمی اسناد کی تصدیق آن لائن ہوگی

طلبہ آئی بی سی سی کے پورٹل پر درخواست جمع ،تصدیق کے بعد پرنٹ لے سکیں گے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) آئی بی سی سی یکم جنوری 2027سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا مکمل آن لائن نظام شروع کرے گا۔ طلبہ آئی بی سی سی کے پورٹل پر درخواست جمع کرا سکیں گے اور تصدیق مکمل ہونے پر اپنی اسناد وہیں سے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کر سکیں گے ۔یہ فیصلہ آئی بی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کی۔ نئی سہولت ملک بھر کے 29 امتحانی بورڈز کی جاری کردہ اسناد اور دینی مدارس کی تصدیق کے لیے اہل اسناد کے لیے دستیاب ہوگی۔طلبہ اپنی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات پورٹل پر جمع کرائیں گے ۔ آئی بی سی سی درخواست کی جانچ اور منظوری کے بعد الیکٹرانک طور پر تصدیق شدہ دستاویز درخواست گزار کے پورٹل اکاؤنٹ میں فراہم کرے گا۔ اس طرح درخواست گزار اور آئی بی سی سی، دونوں کو دستاویزات بذریعہ کوریئر بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ایک ہی سند مختلف اداروں میں جمع کرانے کیلئے طلبہ پورٹل سے تصدیق شدہ دستاویز کی ضرورت کے مطابق نقول پرنٹ کر سکیں گے ۔ ہر اضافی نقل کے لیے آئی بی سی سی کی الگ تصدیقی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔ یہ نقول جامعات میں اور بیرونِ ملک استعمال کے لیے ، وزارتِ خارجہ کی متعلقہ شرائط کے مطابق، جمع کرائی جا سکیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...