وزیر تجارت کی زیرِ صدارت ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس

وزیر تجارت کی زیرِ صدارت ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیرِ صدارت معیشت، مالیات و صنعت سے متعلق ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق مسائل اور چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت شادیہ جعفر، پروفیسر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی، ڈاکٹر قاضی مسعود احمد، جمیل احمد، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل، ٹیکس ماہر اشفاق یوسف ٹولا، مجتبیٰ میمن، محمد سہیل اور عارف حبیب سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ کی معاشی و صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی مسابقت، روزگار، محصولات میں اضافے اور مالی استحکام سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...