ہیڈ چھنا واں پل کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور کرالئے :عدنان چٹھہ

ہیڈ چھنا واں پل کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور کرالئے :عدنان چٹھہ

عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا:رکن صوبائی اسمبلی

جامکے چٹھہ (نامہ نگار )رکن صوبائی اسمبلی چودھری عدنان افضل چٹھہ نے کہا ہے کہ وہ حلقہ پی پی 36 کے عوام کے خادم ہیں اور عوامی خدمت کے لیے ان کے دروازے دن رات کھلے ہیں، خدمتِ خلق کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، علاقے کے مسائل حل کرنے اور عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ ہیڈ چھناواں پل کی تعمیر کیلئے رکا ہوا فنڈ منظور کر ا لیا گیا ہے اور جلد پل کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ چھناواں پل نہ صرف مقامی آبادی بلکہ بین الاضلاعی ٹریفک کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں سیالکوٹ سے ڈیرہ غازی خان تک سفر کرنیوالے مسافروں اور دیگر ٹریفک کی آمدورفت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کم کرنے اور سفری سہولیات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...