مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کر دیا :امان اﷲ گھمان
ڈسکہ (نامہ نگار )تحریک انصاف کے رہنما امان اﷲ گھمان نے کہا ہے کہ پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے بنیادی سیاسی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے ،
تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے سیاسی، جمہوری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی اور پارٹی قیادت و کارکن کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments